اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے شہر لکھنو میں گزشتہ روز شہادت امیر المومنین (ع) کے سلسلے میں نکالے گئے تابوت کے جلوس پر تکفیری ٹولے کے حملے کی حجۃ الاسلام مولانا سید کلب جواد نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا: مولائے کائنات کے تابوت پر ہونے والا حملہ در اصل وزیر گنج میں ہوئے حملے میں انتظامیہ کی لاپرواہی کی بنیاد پر شر پسندوں کی حوصلہ افزائی کی وجہ سے ہوا۔ مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا کلب جواد نے کہا: امن پسند مذہبی جلوس کی بے حرمتی میں صد در صد انتظامیہ قصور وار ہے۔ اگر انتظامیہ کی ڈھیل نہ ہوتی تو یہ تکفیری ٹولہ ایسی حرکت کی جرئت نہ کرتا۔ انہوں نے مزید کہا: اتنے بڑے جلوس میں پولیس کا ناقص انتظام تھا اور فساد کے بعد بھی پولیس نے ہمارے لوگوں پر لاٹھی چلا دی، گھروں میں گھس کر عورتوں کی توہین کی جبکہ انتظامیہ اچھی طرح جانتی ہے کہ ملزمین کون ہیں؟ مولانا کلب جواد نے حکومت لکھنو سے واقعہ کی فوری چھان بین ور ملزمین کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اس معاملہ میں ڈھیل کرے گی تو لکھنو کے تمام سوگوار احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
31 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 447463
حجۃ الاسلام مولانا سید کلب جواد نے جلوس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا: مولائے کائنات کے تابوت پر ہونے والا حملہ در اصل وزیر گنج میں ہوئے حملے میں انتظامیہ کی لاپرواہی کی بنیاد پر شر پسندوں کی حوصلہ افزائی کی وجہ سے ہوا۔